مخدوم جاوید ہاشمی کے گھر پولیس گردی آئین پر حملہ ہے، فسطائی حکومت دیوالیہ ہو چکی ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

01 فروری, 2026 12:58

شیعیت نیوز : علامہ راجہ ناصر عباس کا سخت بیان: مخدوم جاوید ہاشمی کے گھر پر پولیس گردی آئین و جمہوریت پر حملہ ہے، یہ فسطائی حکومت کی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر، ممتاز عالم دین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب کی فارم 47 کی پیداوار فسطائی حکومت اور ان کے ہینڈلرز کی جانب سے بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے گھر پر کی گئی پولیس گردی، چادر اور چار دیواری کی پامالی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایک سیاسی مخالف کے گھر پر ن لیگ کی فسطائی حکومت کی سرپرستی میں کیا گیا وحشیانہ حملہ ہے، جو محض ایک فرد یا خاندان پر نہیں بلکہ آئینِ پاکستان، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار پر براہِ راست وار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی گھٹیا سازش بے نقاب: جعلی ایرانی لڑکیوں کے اکاؤنٹس سے مسلم نوجوانوں کو دام میں پھنسایا جا رہا ہے

علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ یہ سب اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ موجودہ حکمران ٹولہ اخلاقی، سیاسی اور آئینی طور پر مکمل دیوالیہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالبؑ کا فرمان یاد دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت کفر سے تو باقی رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں۔ جب ریاست خود جبر، انتقام اور ناانصافی کی علامت بن جائے تو سمجھ لینا چاہیے کہ اس کے زوال کا آغاز ہو چکا ہے۔ بزرگ، بیمار اور باوقار سیاسی شخصیت کے گھر پر دھاوا بولنا طاقت کی علامت نہیں بلکہ بوکھلاہٹ، خوف اور اخلاقی شکست کا کھلا اعلان ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یہ فسطائیت، یہ جبر اور یہ دہشت گردی زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتی۔ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کے ایوان ہمیشہ ملبے کا ڈھیر بنے ہیں۔ وقت کا پہیہ گھومنے میں دیر نہیں لگتی، اور جب یہ گھومتا ہے تو نہ فارم 47 کام آتا ہے، نہ ہینڈلرز بچا پاتے ہیں اور نہ ہی اقتدار کا نشہ باقی رہتا ہے۔ عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں، حساب ہوگا اور ضرور ہوگا۔

3:29 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top