اسرائیل کی گھٹیا سازش بے نقاب: جعلی ایرانی لڑکیوں کے اکاؤنٹس سے مسلم نوجوانوں کو دام میں پھنسایا جا رہا ہے
شیعیت نیوز : مسلمان نوجوانوں کے خلاف اسرائیل کی انوکھی سازش بے نقاب: جعلی ایرانی لڑکیوں کے اکاؤنٹس سے نوجوانوں کو دام میں پھنسایا جا رہا ہے
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے ایک نئی اور گھٹیا حکمت عملی اپنا لی ہے جس میں ایرانی لڑکیوں کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس فعال کیے گئے ہیں۔ ان جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ایرانی لڑکیاں بن کر مسلم دنیا کے نوجوانوں سے دوستی کی جاتی ہے اور انہیں اسرائیلی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام جعلی اکاؤنٹس اسرائیل اور امریکہ سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔ مسلمان نوجوانوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ ایسے مشکوک اکاؤنٹس سے ہوشیار رہیں اور دشمن کے جال میں نہ پھنسیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایپسٹین کیس کی 30 لاکھ صفحات دستاویزات جاری، ٹرمپ اسرائیلی اثر میں “کمپرومائزڈ” قرار
ذرائع کے مطابق ان اکاؤنٹس کا اصل مقصد نوجوانوں کو اپنا ہم خیال بنا کر ایران میں رجیم چینج کی حمایت حاصل کرنا ہے۔ اس کے لیے یہودی لڑکیاں خود کو ایرانی ظاہر کر کے، فارسی بول کر نوجوانوں کو دام میں پھنساتی ہیں اور انہیں مزید لوگوں کو اپنا ہم خیال بنانے کے ٹاسک دیتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ مسلم امہ کی بقا کے نام پر کیا جا رہا ہے، جو دراصل ایک سازش ہے جو نوجوانوں کی فکری اور اخلاقی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔







