امریکی ٹاؤٹ سیاستدان فواد چودھری کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللّٰہ خامنہ ای کے خلاف ہرزہ سرائی
شیعیت نیوز: سابق وزیر اطلاعات اور امریکی ایجنڈوں کا پرچارک فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپنی اسلام مخالف اور ایران دشمن سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔ 1 فروری 2026 کو انہوں نے X پر رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے ایک انتہائی واضح اور تاریخی بیان کو کوٹ کرتے ہوئے گھٹیا، توہین آمیز اور بے ہودہ زبان استعمال کی۔
رہبر انقلاب نے فرمایا تھا: "The Americans should know if they start a war, this time it will be a regional war.” (اگر امریکی جنگ شروع کریں تو اس بار یہ علاقائی جنگ ہوگی۔)
اس پر فواد چوہدری نے گستاخانہ طور پر لکھا: "انھوں نے بڑھکیں مار مار کے اپنی ساری فوجی لیڈرشپ مروا دی۔۔ اور خود Basements میں رھتے ہیں!!”
وہ بیسمنٹ میں رہتے ہوں یا کہیں اور، کم از کم آپ کی طرح بھاگنے والے نہیں ہیں۔ آپ نے واقعی حد پار کر دی تھی۔ ٹویٹ کرنے سے پہلے آپ کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔
لوٹے۔ بے ضمیر۔ بگھوڑے۔ تم کیا جانتے؟
آیت اللہ خامنہ ای عالم اسلام کے ہیرو ہیں جس کی پوری دنیا کے مسلمان گواہی دے رہے ہیں۔
وہ کسی بیسمنٹ میں چھپے نہیں ہوتے بلکہ کل ہی (31 جنوری 2026) امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی، نماز ادا کی اور انقلاب اسلامی کی 47ویں سالگرہ کے آغاز پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ تصاویر خود رہبر معظم کے آفیشل اکاؤنٹ @khamenei_ir پر موجود ہیں، جہاں وہ عوامی طور پر مزار پر نماز پڑھتے نظر آ رہے ہیں۔
اس سے ایک دن قبل (29-30 جنوری 2026) مسجد جمکران میں خصوصی نماز ادا کی، جو امام مہدی علیہ السلام سے منسوب مقدس مقام ہے۔ یہ دورہ بھی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تصاویر میں واضح ہے، جہاں رہبر معظم دعا اور نماز میں مصروف ہیں۔
یہ سب کچھ ثابت کرتا ہے کہ رہبر انقلاب عوامی اور مقدس مقامات پر کھلے عام موجود رہتے ہیں، نہ کہ کسی زیر زمین پناہ گاہ میں چھپے ہوئے جیسا کہ فواد چوہدری جیسے خبیث عناصر پروپیگنڈا پھیلاتے ہیں۔
یہ حرکت فواد چوہدری کی بے بسی، نفرت اور مغربی طاقتوں کی خوشنودی کی کوشش ہے۔ ایسے منافق پاکستان کی سیاست میں زہر گھول رہے ہیں۔







