ایران امریکہ کی کمزوری جانتا ہے، ٹرمپ پیچھے ہٹ رہے ہیں، یہ جنگ نہیں نفسیاتی دھوکہ ہے: عرب تجزیہ نگار
شیعیت نیوز: عرب دنیا کے معروف تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے آج جمعہ کو جاری کی گئی ویڈیو میں کہا ہے کہ ایران امریکہ کی کمزوری کو اچھی طرح جانتا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ اب پیچھے ہٹ رہی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران کے خلاف امریکی جنگ ایک دھوکہ اور نفسیاتی جنگ ہے۔ عطوان کا کہنا تھا کہ ایران جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور یہ آخری جنگ ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا: "اس بار ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو ناقابل فراموش سبق سکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: رہبرِ معظم اسلامی حق کے علمبردار اور اسلام کے حقیقی محافظ ہیں، آیت اللہ سید حمید الحسن تقوی
یہ بیان حالیہ خلیج فارس میں امریکی فوجی تحرکات اور ایران کے خلاف جاری دھمکیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ عطوان نے اپنی ویڈیو میں ایران کی دفاعی تیاریوں اور مزاحمتی حکمت عملی کی تعریف کی اور کہا کہ امریکہ اب اپنی پوزیشن کمزور محسوس کر رہا ہے۔







