خواجہ سعد رفیق کی فلسطینیوں، ایرانیوں اور کشمیریوں کے لیے دعا

29 جنوری, 2026 12:52

شیعیت نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ X پر ایک دعائیہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں فلسطینیوں، ایرانیوں اور کشمیریوں کی مدد اور حفاظت کی اللہ سے التجا کی گئی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے اپنی پوسٹ میں لکھا: اے کریم الله! فلسطینیوں، ایرانیوں اور کشمیریوں کی مدد فرما، ان کی محافظت فرما! اپنے جلال سے صیہونیوں، امریکی استعمار، جنونی بھارتیوں اور ان کے ایجنٹوں کے شیطانی عزائم ملیامیٹ کر دے! ان کے جنگی جنون اور نشہ قوت کو خاک میں ملا دے! اہل اسلام کو ایمان اتحاد اور مقابلہ کرنے کی طاقت عطا فرما۔ بے لوث با ایمان بہادر اور مدبر قیادت نصیب فرما۔ آمین یا رب العالمین

یہ بھی پڑھیں: رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی مسجد جمکران آمد، ممکنہ فوجی ردعمل یا اہم اقدام سے قبل تاریخی حاضری

یہ پوسٹ موجودہ عالمی حالات، خاص طور پر غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت، ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور کشمیر میں بھارتی مظالم کے تناظر میں شیئر کی گئی ہے۔ خواجہ سعد رفیق کی یہ دعا امت مسلمہ کے مظلوموں کے ساتھ یکجہتی اور استعماری قوتوں کے خلاف مزاحمت کی عکاسی کرتی ہے۔

1:46 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top