یہود و نصاریٰ کی خوشنودی کی کوشش اللہ کی طرف سے مدد کا خاتمہ ہے، نوری المالکی کا ٹرمپ کو قرآن کی آیت سے معنی خیز جواب

28 جنوری, 2026 16:20

شیعیت نیوز: عراق کے سابق وزیراعظم اور شیعہ رہنما نوری المالکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکی کا قرآن مجید کی آیت سے معنی خیز اور سخت جواب دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر نوری المالکی عراق کے وزیراعظم بنے تو امریکہ عراق کی تمام حمایت منسوخ کر دے گا۔

نوری المالکی نے اپنے بیان میں قرآن کی سورہ بقرہ کی آیت 120 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: “یہود و نصاریٰ تم سے ہرگز راضی نہیں ہوں گے جب تک کہ تم ان کے مذہب کی پیروی نہ کرو، کہہ دو کہ ہدایت تو اللہ ہی کی طرف سے ہے، اور اگر تم نے ان کی خواہشات کی پیروی اس علم کے بعد کی جو تمہارے پاس آچکی ہے تو اللہ کی طرف سے تمہارا کوئی حمایتی اور مددگار نہیں ہوگا۔”

یہ بھی پڑھیں: ایران کے امریکی اڈوں پر حملے سے ہزاروں فوجی ہلاک ہو سکتے ہیں، اسرائیل کی بقا خطرے میں پڑ سکتی ہے، امریکی فوجی تجزیہ کار اسکاٹ رِٹر

انہوں نے واضح کیا کہ ٹرمپ کی یہ دھمکی امریکی سامراج کی عراقی خودمختاری پر حملہ ہے اور عراقی عوام کسی بیرونی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔ نوری المالکی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی عراق کو غلام بنانا چاہتے ہیں، مگر اللہ کی ہدایت اور اسلامی اصولوں پر قائم رہ کر ہی عراق اپنی آزادی اور عظمت حاصل کر سکتا ہے۔

یہ جواب عراق میں امریکی مداخلت اور ٹرمپ کی دہشت گردی کی پالیسیوں کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے۔ نوری المالکی نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ امریکی دباؤ کے خلاف متحد رہیں اور عراق کی خودمختاری کی حفاظت کریں۔

4:44 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top