ایران کے امریکی اڈوں پر حملے سے ہزاروں فوجی ہلاک ہو سکتے ہیں، اسرائیل کی بقا خطرے میں پڑ سکتی ہے، امریکی فوجی تجزیہ کار اسکاٹ رِٹر

28 جنوری, 2026 16:17

شیعیت نیوز: سابق اقوام متحدہ اسلحہ معائنہ کار اور امریکی فوجی افسر اسکاٹ رِٹر نے ایک بار پھر ایران کی دفاعی طاقت اور خطے میں اس کی حکمت عملی کی برتری کو تسلیم کرتے ہوئے شدید وارننگ جاری کی ہے۔

انہوں نے کہا: “ایران صاف اور دو ٹوک انداز میں خطے کی طاقت ہے۔ ایران اس صلاحیت کا حامل ہے کہ اپنی مرضی سے پورے خطے کی توانائی پیدا کرنے کی گنجائش کو مفلوج کر دے۔ ایران امریکی فوجی اڈوں کو تباہ کن نقصان پہنچا سکتا ہے، جس میں سینکڑوں یا حتیٰ کہ ہزاروں امریکی فوجیوں کی ہلاکت بھی شامل ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغداد میں ہزاروں عراقیوں کا امریکی دہشتگردی کے خلاف طوفان: کتائب حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کی اپیل پر ’شہادت طلبانہ کارروائیوں‘ کے لیے رجسٹریشن مراکز پر ہجوم

اور اسرائیل پر ایسے فیصلہ کن حملے کر سکتا ہے جو اس کی بقا کی صلاحیت کو کمزور کر دیں اور اس سرزمین کو اس کے لاکھوں باشندوں کے لیے ناقابلِ رہائش بنا دیں۔”

اسکاٹ رِٹر نے یہ بیان حالیہ خلیج فارس اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکی-اسرائیلی فوجی تحرکات کے تناظر میں دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی میزائل صلاحیت، ڈرون ٹیکنالوجی اور جغرافیائی پوزیشن ایسی ہے کہ کوئی بھی حملہ آور فریق شدید اور ناقابل تلافی نقصان اٹھانے پر مجبور ہو جائے گا۔

یہ اعتراف ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ ایران کی دفاعی طاقت اور مزاحمتی حکمت عملی نے خطے میں توازن قائم کر رکھا ہے اور امریکہ-اسرائیل کی جارحیت کو روکے رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

3:07 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top