رہبر معظم انقلاب پر حملے کی کوشش کو امریکہ کی طرف سے اعلان جنگ سمجھا جائے گا، علامہ سید حسنین عباس گردیزی

27 جنوری, 2026 13:56

شیعیت نیوز: مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکہ کی جانب سے جاری حالیہ دھمکی آمیز بیانات اور سپریم لیڈر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے خلاف اشتعال انگیز رویے کی شدید مذمت کی ہے۔

علامہ گردیزی نے اپنے بیان میں کہا: “امریکہ دنیا کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش امریکہ کی طرف سے کھلی جنگ سمجھی جائے گی۔”

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں احتجاج کے دوران ایک اور خاتون کا قتل: پولیس کی بربریت، جبکہ ایران پر انسانی حقوق کی بکواس جاری

انہوں نے مزید کہا: “رہبر معظم انقلاب اسلامی ہمارے عالمی رہبر، ہمارے دلوں کی دھڑکن اور ہمارے روحانی پیشوا ہیں۔ ان کو اگر ذرہ برابر بھی نقصان پہنچایا گیا یا دشمن نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اسے امریکہ کی طرف سے اعلان جنگ کے مترادف سمجھا جائے گا۔ دشمن جان لے کہ یہ ہماری سرخ لکیر ہے اور اس حوالے سے ذرا سا بھی اقدام ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔”

علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے واضح کیا کہ پاکستان کی مجلس علما مکتب اہلبیت اور پوری امت مسلمہ رہبر معظم کی حفاظت اور حمایت میں یکجہتی کا اعلان کرتی ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے جاری دھمکیاں اور اشتعال انگیزی نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ عالمی سطح پر استحکام کو چیلنج کر رہی ہے۔

یہ بیان خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے جہاں امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف مسلسل دھمکیاں اور پروپیگنڈا جاری ہے۔

6:22 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top