سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے سید محسن شہریار، ظہیر نقوی اور آغا رضا رضوی اہم عہدوں پر تعینات
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ، قائد حزب اختلاف (سینیٹ) کی جانب سے کیے گئے اہم تعینات پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید محسن شہریار کو اپنے ترجمان اور فوکل پرسن برائے قائد حزب اختلاف سینیٹ، انجینئر ظہیر نقوی کو ڈپٹی فوکل پرسن برائے قائد حزب اختلاف سینیٹ اور سابق صوبائی وزیر آغا سید محمد رضا رضوی کو ڈائریکٹر سیکرٹریٹ برائے قائد حزب اختلاف سینیٹ مقرر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی آر جی سی کا خلیج فارس میں طاقتور بحری مظاہرہ: 300 میزائل سے لیس اسپیڈ بوٹس تعینات
سید غضنفر علی نقوی، صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین لاہور نے اپنے بیان میں کہا: “ہم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے کیے گئے ان تعینات پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو نئی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کامیابی، استقامت اور بہترین کارکردگی کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ملک و قوم کے لیے مؤثر اور مثبت کردار ادا کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔”
یہ تعینات قائد حزب اختلاف سینیٹ کے دفتر اور سیاسی سرگرمیوں کو مزید منظم اور موثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم سمجھے جا رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے عہدوں پر فائز ہونے والے افراد اپنی صلاحیتوں سے قومی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے۔







