لکی مروت میں پولیس کا بہادرانہ دفاع: کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام، فرار پر مجبور

27 جنوری, 2026 09:29

شیعیت نیوز : لکی مروت : پولیس جوانوں نے چوکی پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس جوانوں نے چوکی شاہ طورہ پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

ڈی پی او نذیر خان نے بتایا کہ رات گئے تقریباً 15 دہشتگردوں نے چوکی پر حملے کی کوشش کی، تاہم پولیس اہلکاروں کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں وہ فرار ہو گئے۔

آر پی او سجاد خان نے پولیس کے بہادر جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ پولیس ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت کیخلاف قرارداد منظور

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے رواں ماہ پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن اور لکی مروت پولیس نے بیگوخیل کے علاقے میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا تھا کہ ہلاک دہشت گرد پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

3:09 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top