سربراہ جماعت اہلِ حرم پاکستان اورمرکزی رہنماملی یکجہتی کونسل پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی کا جامع مسجد امامیہ سکردوکا دورہ
شیعیت نیوز: ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور جماعت اہلِ حرم پاکستان کے سربراہ علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی مدظلہ نے امامیہ مرکز سکردو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر علامہ آغا سید باقر الحسینی اور کابینہ کے اراکین سے تفصیلی ملاقات کی۔ علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی کی آمد پر انجمنِ امامیہ بلتستان کے رہنماؤں نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور اتحادِ امت، مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے، جمہوری اسلامی ایران کی حمایت اور اہلِ بیت علیہم السلام کے دفاع میں ان کی مسلسل جدوجہد کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے بلتستان کے پرامن ماحول، علماء کرام کے باہمی اتحاد اور بھائی چارے کی فضا کو مثالی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں :سربراہ ایم ڈبلیوایم اورقائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے تقرریوں کا اعلان کردیا گیا
انہوں نے بالخصوص امامیہ مرکز کے علماء علامہ شیخ محمد حسن جعفری، علامہ آغا سید باقر الحسینی اور دیگر علماء کی امن و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ بیت علیہم السلام کے پیروکار ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کا درس دیتے ہیں۔ بعد ازاں علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے انجمنِ امامیہ بلتستان کے رہنماؤں کے ہمراہ مرکزی جامع مسجد سکردو کی عمارت کا بھی دورہ کیا، جامع مسجد کو ایک عظیم دینی مرکز قرار دیا اور اس کے لیے مزید برکت اور ترقی کی دعا کی۔ اس موقع پر شیخ شرافت، شیخ الیاس قمی، شیخ ذوالفقار انصاری، حاجی فدا محمد ناشاد، وزیر حامد حسین، ایڈووکیٹ شاکر ریحان، آغا زمانی اور بشارت ساقی بھی موجود تھے۔







