سربراہ ایم ڈبلیوایم اورقائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے تقرریوں کا اعلان کردیا گیا

26 جنوری, 2026 16:23

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اورقائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے تقرریوں کا اعلان کردیا گیا ہے، سید محسن شہریار کو ترجمان اور فوکل پرسن برائے قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ، انجینئر ظہیرعباس نقوی کو ڈپٹی فوکل پرسن برائے قائدِ حزبِ اختلاف، سینیٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ آغا سید محمد رضا کو ڈائریکٹر، سیکریٹریٹ برائے قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج پاکستان اور اسلام کی محافظ، اسے امریکی اسرائیلی ایجنڈے کیلئے استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے، ملت جعفریہ پاکستان

قائدِ حزبِ اختلاف نے تمام نامزد افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور اپنے فرائض دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور مکمل لگن کے ساتھ انجام دیں۔ یہ تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

6:51 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top