ن لیگ کو ووٹ دینا حرام ہے، شہباز شریف کو ووٹ دینا ٹرمپ کو ووٹ دینے کے مترادف ہے، علامہ شیخ جعفر دانش
شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے معروف اور بااثر عالم دین علامہ شیخ جعفر دانش نے ن لیگ (پاکستان مسلم لیگ ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک سخت موقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ن لیگ کو ووٹ دینا شرعی طور پر حرام ہے۔
علامہ شیخ جعفر دانش نے نون لیگ کو "ٹرمپ پارٹی” کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ اس جماعت کو ووٹ دینا ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا:
"محسن رضوی کو ووٹ دینا حفیظ الرحمٰن کو ووٹ دینا ہے، اور حفیظ الرحمٰن کو ووٹ دینا شہباز شریف کو ووٹ دینے کے مترادف ہوگا۔ جبکہ شہباز شریف کو ووٹ دینا ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کے برابر سمجھا جائے گا۔”
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا کالعدم سپاہ صحابہ کا ملعون دہشت گرد شعیب برت گرفتار
علامہ دانش نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا کہ ن لیگ کو ووٹ دینا نہ صرف امریکی سامراج کی حمایت ہے بلکہ یہ ووٹ رہبرِ معظمِ انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے خلاف شمار ہوگا۔







