بچوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا کالعدم سپاہ صحابہ کا ملعون دہشت گرد شعیب برت گرفتار
شیعیت نیوز: راولپنڈی میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور وائرل کرنے والے ایک انتہائی خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم کا نام شعیب برت ہے جو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق اس ملعون نے کم سن بچوں کا جنسی استحصال کیا اور ان کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائیں، جس سے معاشرے میں شدید بدامنی اور بچوں کی عزت و ناموس کو شدید نقصان پہنچا۔
این سی سی آئی اے نے بیان میں بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی علاقے میں چھاپہ مار کر ملزم شعیب برت کو دھر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے دو موبائل فونز برآمد ہوئے جن میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملے کی صورت میں محور مقاومت مکمل طور پر تیار ہے، دشمن کو شدید سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، کتائب حزب اللہ عراق
انسپکٹر محمد توصیف کی سربراہی میں یہ کارروائی کی گئی۔ برآمد شدہ موبائل فونز کو فوری طور پر فرانزک لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے جہاں سے مزید انکشافات اور دیگر متاثرین کے بارے میں شواہد ملنے کا قوی امکان ہے۔
این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف Prevention of Electronic Crimes Act (PECA) کی سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ دفعات بچوں کے استحصال، فحش مواد کی ترویج اور سائبر کرائم کے سنگین جرائم پر سخت سزائیں اور لمبی قید کی سزا کا حکم دیتی ہیں۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایسے ملعون عناصر جو دہشت گردی کے ساتھ ساتھ معاشرے کے سب سے کمزور طبقے یعنی بچوں کا استحصال کرتے ہیں، انہیں کسی بھی صورت میں معافی نہیں دی جائے گی اور قانون کی مکمل حد تک کارروائی کی جائے گی۔







