امام حسینؑ کا کردار آج بھی ظلم کیخلاف جدوجہد کا درس دیتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
شیعیت نیوز: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ امام حسینؑ کا کردار آج بھی ظلم کے خلاف جدوجہد کا درس دیتا ہے، ہمیں امام حسینؑ کے راستے پر چل کر سماج میں عدل و انصاف کو فروغ دینا ہوگا۔ حضرت امام حسینؑ کی ولادت باسعادت کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نواسۂ رسولﷺ حضرت امام حسینؑ کی ولادت ہم سب کیلئے باعثِ برکت ہے، پوری امتِ مسلمہ کیلئے خوشی اور فخر کا دن ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حضرت علیؑ اور بی بی فاطمہؑ کے فرزند امام حسینؑ کی تعلیمات انسانیت، صبر اور استقامت کا پیغام ہیں، امام حسینؑ حق، انصاف اور قربانی کی لازوال علامت ہیں، امام حسینؑ کا کردار آج بھی ظلم کے خلاف جدوجہد کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے اسلام کی بقاء کیلئے عظیم قربانی پیش کی، امام حسینؑ کا نام رہتی دنیا تک جبر کے خلاف مزاحمت کی علامت رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امام حسینؑ کے راستے پر چل کر سماج میں عدل و انصاف کو فروغ دینا ہوگا۔







