آئی ایس او پاکستان کا ایم ڈبلیوایم کے سیاسی اور علامہ راجہ ناصرعباس کے شجاعانہ کردار پر خراج تحسین، مکمل تعاون کی یقین دہانی
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدور کے فورم کے نمائندہ وفد کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین حجت الاسلام والمسلمین سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ سے اہم ملاقات۔
ملاقات جامعہ ولایہ میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ملاقات میں کوآرڈینیٹر فورم سید شوکت علی شیرازی، سابق مرکزی صدور علامہ حسنین عباس گردیزی، علامہ غلام شبیر بخاری، یافث نوید ہاشمی، سید حسن زیدی،اطہر عمران،حسن عارف، فخر عباس نقوی، زاہد عباس،سید ناصر عباس شیرازی اور موجودہ مرکزی صدر سید امین شیرازی بھی شامل تھے ۔
چیئرمین مجلس وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کی معاونت وائس چیئرمین مجلس وحدت، مرکزی رکن نظارت آئی ایس او علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات، سابق مرکزی رہنما آئی ایس او پاکستان سید اسد عباس نقوی نے کی ۔
یہ بھی پڑھیں : ایران دشمنوں کی ہر جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا، میجر جنرل امیر حاتمی
وفد نے مشترکہ طور پر مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی کردار اور علامہ راجہ ناصر عباس کے شجاعانہ رول کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔وفد نے قومی جماعت کے اجتماعی سیاسی کردار کو شہید عارف حسین الحسینی کی روش و کردار کا تسلسل قرار دیا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی وحدت اسلامی کو بہترین نتیجہ قرار دیا۔
وفد نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ یہ مقدس راستہ ہے اور اس راستہ میں پیش آنے والی مشکلات کے لئے آمادگی کی ضرورت ہے ۔چیئرمین مجلس وحدت نے اس قومی سفر میں سابقین آئی ایس او کی کوششوں اور شہدا کے متعین کردہ خط پر گامزن آئی ایس او کی خدمات شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے خود کو سینیٹ میں اپنی موجودگی کے ذریعے پاکستان کے مظلوم عوام کی ترجمانی کے لئے ہر وقت آمادگی کا اظہار کیا اور باہمی ملاقاتوں کے تسلسل کے ذریعے شعور اور آگاہی کے سفر میں پیش رفت کی طرف متوجہ کیا ۔آخر میں وفد نے جامعہ کے تعلیمی منصوبوں کا جائزہ لیا ،زیر تعمیر ہنر کا شاہکار عمارتوں کا وزٹ کیا ۔شہدا کے لئے دعا کے ساتھ نشست کا باقاعدہ اختتام ہوا ۔







