حرم ابراہیمی خالص اسلامی مسجد ہے، صہیونی فیصلہ تاریخی حقائق تبدیل نہیں کر سکتا، حماس

04 جنوری, 2026 08:58

شیعیت نیوز: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تاریخی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے اور حرم ابراہیمی ایک مکمل طور پر اسلامی مسجد ہی رہے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے آج بروز جمعرات ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی قابضین کا حرم ابراہیمی کے انتظامی اختیارات کو الخلیل کی بلدیہ سے چھین کر قابض رژیم کی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ ایک خطرناک یہودیانہ اقدام ہے، جو مسجد کی اسلامی شناخت اور شہر الخلیل کی عربی و اسلامی شناخت کو نشانہ بناتا ہے۔

یہ اقدام مغربی کنارے اور مقبوضہ القدس میں مقدسات اور سرزمین پر غاصبانہ تسلط قائم کرنے کی قابض رژیم کی مسلسل کوششوں کا تسلسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید سلیمانی اتحاد اسلامی کے عملی نمونہ تھے، حجت الاسلام حمید شہریاری

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے فیصلوں کو کھلا چیلنج ہے، جن کے تحت حرم ابراہیمی اور الخلیل کے قدیم شہر کو خطرے سے دوچار عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

تحریک حماس نے عالمی برادری، تنظیم تعاون اسلامی، عرب لیگ، قانونی اداروں اور اقوام متحدہ سے وابستہ تنظیموں، بالخصوص یونیسکو، سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض حکومت کی جارحیت کو روکنے اور فلسطین میں اسلامی و مسیحی مقدسات کی خطرناک یہودی کاری اور ان پر تسلط کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

قابضین کی جانب سے مسلط کردہ زمینی حقائق کی پالیسی نہ تو تاریخی اور نہ ہی قانونی حقائق کو بدل سکتی ہے، حرم ابراہیمی ایک خالص اسلامی مسجد ہے، الخلیل بدستور ایک فلسطینی اور عرب شہر رہے گا، اور ہماری فلسطینی قوم استقامت اور مزاحمت کے ذریعے ان منصوبوں کا مقابلہ کرتی رہے گی۔

2:05 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top