تہران میں امام خمینی اسکوائر پر فتح خیبر کی علامتی یادگار کی رونمایی، ولادت امیر المومنینؑ اور شہید سلیمانی کی برسی کے موقع پر

04 جنوری, 2026 08:38

شیعیت نیوز: تہران شہر کی خوبصورتی و آرائش پر مامور ادارے کی جانب سے ولادت امیر المومنین علی علیہ السلام کے موقع پر امام خمینی اسکوائر میں فاتح خیبر کی علامتی یادگار کی رونمایی کی گئی۔

اس تقریب کا انعقاد میلاد حضرت علیؑ اور شہید سردار سلیمانی کی برسی کے ایام میں منعقد ہونا اپنی جگہ ایک گہرا پیغام رکھتا ہے، اور وہ ایک ایسے تعلق کی یاد دہانی کراتا ہے جو اس واقعات کے دل میں پوشیدہ ہے۔

اس عظیم نمائش میں تہران کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ میئر تہران علیرضا زاکانی، ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین قمی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ملک کی یہ سب سے بڑی میدانی نمائش 12 حصوں پر مشتمل ہے، جس میں فتح خیبر کے زمانے سے لے کر حالیہ 12 روزہ جنگ تک کے واقعات دکھائے گئے۔ افرادی قوت اور فنکاروں کی تعداد کے لحاظ سے یہ ایک بے مثال کام ہے جو تہران یا ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والی اب تک کی تمام نمائشوں سے بڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست علوی کو اپنانے سے عوام کو برابری کے حقوق ملیں گے، علامہ اشفاق وحیدی کا 13 رجب پر پیغام

نمائش میں 12 روزہ جنگ کے مناظر کے دوران تہران کے شہری امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ رونمایی کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ایک شہری نے مہر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ آج رات کی نمائش ایک دلچسپ روایت تھی جس نے حضرت علیؑ کی ہیبت کو ظاہر کیا، یہ ایونٹ اتحاد کے حوالے سے انتہائی بااثر اور اہم ہے۔

اس موقع پر قومی ترانہ ”اے ایران“ بھی اجتماعی طور پر پڑھا گیا۔

تقریب میں ملک کے مقدس پرچم کے ساتھ ساتھ فلسطین کا پرچم بھی لہرایا گیا۔

تہران کے ڈپٹی میئر داؤد گودرزی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ شہری انتظام کا نظریہ اساطیری اور اقدار پر مبنی تصورات کو اجاگر کرنا ہے، آج کی تقریب جنگ خیبر اور 12 روزہ جنگ میں مسلمانوں اور ایرانیوں کی بہادری کی یاد دہانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانیوں نے اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ میں ثابت کر دیا کہ وہ علیؑ کے پیروکار ہیں۔

ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے گودرزی نے کہا کہ ٹرمپ ہمیشہ کی طرح غلط باتیں کر رہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ایران وینزویلا کی طرح ہے، لیکن تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ یہ سب ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن اپنے تخیلات سے ایران کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، لیکن اگر کسی نے ایسی کوشش کی تو سیکیورٹی ادارے اور عوام دونوں بیدار ہیں۔ 12 روزہ جنگ میں ایرانی عوام نے ثابت کیا کہ وہ شجاعت کے ساتھ قیادت کے پیچھے کھڑے ہیں۔

7:22 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top