کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کی چھٹی برسی کی تیاریاں مکمل، لاکھوں زائرین کی آمد متوقع

02 جنوری, 2026 12:52

شیعیت نیوز: ایران کے شہر کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کی چھٹی برسی کے موقع پر لاکھوں زائرین کی آمد کے پیش نظر 32 رہائشی مراکز، 280 مواکب اور 90 غیر ملکی میڈیا نمائندوں کی کوریج کے لیے وسیع انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

عظیم قومی ہیرو سردار قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ہر سال کرمان شہر میں ایک عظیم پروگرام منعقد ہوتا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقین سلیمانی جمع ہو کر ان کی شہادت کی یاد مناتے ہیں۔

حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی چھٹی برسی کی تقریب کے انعقاد کے لیے وسیع پیمانے پر منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

سردار سلیمانی کی شہادت کی چھٹی برسی کی تین روزہ تقریبات کے دوران گلزار شہدا کی طرف جانے والے راستے عوام کے جمع غفیر کے لیے کھانے پینے، نقل و حرکت اور رہائش کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کی تنہائی شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے خون کی برکت ہے، سربراہ حشد الشعبی

زائرین کی رہائش کے لیے کرمان شہر میں 32 مراکز کا بندوبست کیا گیا ہے جن میں سے 30 مراکز میں مکمل کھانا پینا فراہم کیا جائے گا، اور گلزار شہدا کی طرف جانے والے راستے میں 80 سے زائد مواکب نصب کیے جائیں گے۔

کرمان میونسپل کے 700 سے زائد اہلکار تین شفٹوں میں شہر کی تیاری اور صفائی کے لیے متحرک ہیں اور 50 بسیں زائرین کی نقل و حرکت کے لیے مختص کر دی گئی ہیں۔

کرمان شہر میں زائرین کی رہائش کے لیے 28 اسکولوں کے 205 کمروں کو تیار کیا گیا ہے اور صوبہ کرمان کا محکمہ تعلیم اسکولوں، کیمپوں اور متعلقہ مقامات پر 16 ہزار سے زائد افراد کو ٹھہرانے کے لیے تیار ہے۔

اس سال شہید سلیمانی کی برسی کے موقع پر زائرین کی آمد گزشتہ برسوں سے زیادہ ہونے کی پیشنگوئی کی جا رہی ہے۔

اس سال ملکی میڈیا کے صحافیوں کے علاوہ 90 غیر ملکی صحافی بھی ہفتہ مقاومت اور حاج قاسم کی چھٹی برسی کے پروگراموں کی بین الاقوامی سطح پر کوریج کے لیے کرمان میں موجود ہوں گے۔

6:53 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top