ایران کے تین سیٹلائٹس سایوز راکٹ کے ساتھ یکجا، 28 دسمبر کو لانچنگ شیڈول

28 دسمبر, 2025 12:46

شیعیت نیوز : ایران کے تین سیٹلائٹس طلوع-3، ظفر-2 اور کوثر 1.5 کو روس کے ووستوچنی خلائی مرکز میں روسی سایوز-2.1b لانچ وہیکل کے ساتھ یکجا کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، لانچ کی تیاریوں کے سلسلے میں سایوز راکٹ کو تکنیکی کمپلیکس سے لانچ پیڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ ایک ملٹی پے لوڈ مشن ہے، جس کے تحت راکٹ ایرانی سیٹلائٹس کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے درجنوں سیٹلائٹس بھی خلا میں لے جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : جنین میں صہیونی فوجیوں پر شدید فائرنگ، متعدد ہلاک و زخمی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی لانچ وہیکل اس سے قبل بھی مختلف ممالک کے متعدد سیٹلائٹس کو مدار میں منتقل کر چکا ہے۔ سایوز راکٹ کو 28 دسمبر کی شام کو مدار کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

4:48 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top