اقوام متحدہ اجلاس: ایرانی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری نہ کرنے پر اسماعیل بقائی کا سخت ردعمل

22 ستمبر, 2026 08:55

شیعیت نیوز : ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی وفد کے ہمراہ جانے والے صحافیوں اور میڈیا ٹیم کے ارکان کو ویزے جاری نہ کیے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جب کوئی حکومت اپنے ملک کے میڈیا کو معلومات تک رسائی سے روکتی ہے اور اسی وقت غیر ملکی صحافیوں، بالخصوص ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کے لیے بھی راستے بند کردیتی ہے، تو یہ محض معلومات تک رسائی کو محدود کرنا نہیں بلکہ حقیقت چھپانے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام معلومات تک رسائی کے حق کی خلاف ورزی اور جھوٹی و گمراہ کن معلومات کی مہم جاری رکھنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوامِ متحدہ کا اجلاس ‘اعتماد’ کے عنوان سے ہو رہا ہے مگر دنیا میں اس کا فقدان ہے، ایرانی صدر

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ جس ملک نے ایک زمانے میں ’’آہنی پردہ‘‘ ہٹانے کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیا تھا، آج وہ خود اپنے اندر ایک آہنی پردے میں گرفتار ہوچکا ہے۔

9:46 صبح ستمبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔