دشمن مسلمانوں کی ایمانی شناخت مسخ کرنا چاہتا ہے، سید عبدالملک الحوثی

27 دسمبر, 2025 12:10

شیعیت نیوز: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے جمعہ کو لیلۃ الرغائب کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ اپنے گماشتوں کے ساتھ مل کر انسانی تاریخ کے سب سے خطرناک اور جابر ظالموں کے طور پر ابھرے ہیں۔

انہوں نے مسلم ممالک کے اندر موجود غدار تحریکوں کے منصوبوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ غدار مسلم اقوام کی ایمانی شناخت کو مسخ کر کے انہیں دشمنوں کے سامنے تسلیم کروانے کے درپے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں کا اصل ہدف مسلم اقوام کے درمیان دراڑیں ڈالنا ہے۔

عبدالملک الحوثی نے قرآن کریم اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ان حرکتوں کے ذریعے مسلمانوں کے ردعمل کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزارت خارجہ کی حمص میں مسجد امام علیؑ پر خودکش حملے کی شدید مذمت

انہوں نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ دشمن پورے مغربی ایشیا کو اپنے قبضے میں لینے کی سازش کر رہا ہے۔

فلسطینیوں کی حالت زار پر بات کرتے ہوئے یمنی رہنما نے کہا کہ صہیونی روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کو قتل اور اغوا کر رہے ہیں، جبکہ غزہ اور مغربی کنارے دونوں علاقوں میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے مستقبل کے تنازعات کی حتمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی دشمن کے ساتھ مقابلے کے آنے والے مراحل یقینی ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں، لہٰذا امت مسلمہ کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

7:59 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top