ایران تین ملکی سمندری مشقوں کی جلد میزبانی کرے گا، سربراہ ایرانی بحریہ

26 دسمبر, 2025 15:33

شیعیت نیوز : ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سمندر میں تین ملکی سمندری مشقیں جلد منعقد کی جائیں گی، جس کی میزبانی ایران کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی نیوی نے موجودہ ایرانی سال میں بین الاقوامی سطح پر سرگرمیاں برقرار رکھیں اور 12 مختلف بین الاقوامی تقریبات میں حصہ لیا ہے، جن میں سائنسی، پیشہ ورانہ، کھیلوں کے مواقع اور علاقائی و غیر علاقائی عسکری مشقیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے صوبہ حمص میں مسجد امام علیؑ میں خودکش دھماکہ، متعدد نمازی شہید و زخمی

انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی مشقوں کے ساتھ ساتھ، ایرانی نیوی نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی سمندری مشقیں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سلسلے میں وسیع تر تین ملکی مشقیں بھی جلد ہونے والی ہیں۔

7:59 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top