امریکا اور اتحادیوں کو ایران پر جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا، خاتم الانبیاء فوجی کمانڈ

20 ستمبر, 2026 15:34

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتم الانبیاء مشترکہ فوجی کمانڈ نے امریکا اور اس کے علاقائی اتحادیوں کو سخت خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا انتہائی سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی فوجی کمانڈ کے مطابق امریکی جارحیت کی صورت میں خطے میں موجود امریکا کے تمام فوجی اڈے اور مفادات نشانے پر ہوں گے، جبکہ امریکا کا ساتھ دینے والے ممالک کو بھی ایرانی افواج کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایرانی فوجی کمانڈ نے واضح کیا کہ امریکی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنانے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا کو شرائط سے آگاہ کر دیا، محمد باقر قالیباف

دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے بھی امریکا کی جانب سے دوبارہ جارحیت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوجی جائزوں کے مطابق امریکا کی ایک اور جارحیت کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

ایرانی فوجی کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے یورپ کے ایک ملک میں ہونے والے مشترکہ اجلاس کے دوران ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کے آپشن پر غور کیا ہے۔ کمانڈ کے مطابق ایران کے خلاف یہ جنگ صہیونیوں کے جھوٹ اور ڈرامہ سازی کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی۔

5:31 شام ستمبر 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔