ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا کو شرائط سے آگاہ کر دیا، محمد باقر قالیباف

20 ستمبر, 2026 15:32

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا کو اپنے پیغامات اور شرائط سے آگاہ کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کی باتیں تو کی جاتی ہیں، لیکن اس کے حتمی اور مؤثر خاتمے کے لیے کوئی لائحہ عمل یا طریقہ کار موجود نہیں ہوتا۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ہمیں بیک وقت لڑنا بھی چاہیے اور مذاکرات بھی کرنے چاہئیں۔ تہران اپنے دشمنوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرے گا، جبکہ مناسب وقت آنے پر میدانِ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے لیے سفارت کاری سے کام لے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے محافظینِ حرم نے مکہ پر نہیں آرامکو پر حملہ کیا، ریال خور مولویوں کا فریب نہیں چلے گا، علامہ جواد نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ثالثوں کے ذریعے پیغامات کی ترسیل اور دوسرے فریق کے سامنے اپنی شرائط کی وضاحت کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایران کی پیشگی شرائط پوری نہیں ہو جاتیں، اس وقت تک مذاکرات کی سابقہ صورتحال کی بحالی اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے اعلان کیا تھا کہ تہران نے قطر اور پاکستان کے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات کے لیے اپنی شرائط امریکا تک پہنچا دی ہیں اور اب وہ صدر ٹرمپ کے ردعمل کے منتظر ہیں۔

5:30 شام ستمبر 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔