امریکا کے کسی بھی غلط اقدام پر خطے میں اس کے تمام مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا، ایرانی فوج
ایرانی فوج
شیعیت نیوز : ایرانی فوج کے خاتم الانبیا(ص) سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر نے امریکا اور خطے کے بعض ممالک کو سخت وارننگ دی ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی غلط اقدام کی صورت میں خطے میں ان کے تمام مراکز اور مفادات کو مسلسل اور دردناک حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔
ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، موصولہ اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور صہیونیوں کے جھوٹ پر مبنی جنگ میں جھوٹی کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا نے بعض علاقائی ممالک کی رضامندی کے ساتھ ایک یورپی ملک میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں ایران کے خلاف کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تہران: پاکستانی سفارت خانے میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد، اہم شخصیات کی شرکت
دفاعی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی غلط اقدام کیا تو اسے بغیر کسی مصلحت کے شدید اور مؤثر حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں، خطے کے ممالک کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ اپنی دوغلی پالیسی جاری رکھتے ہوئے امریکی حملے میں معاونت کرتے ہیں، تو انہیں بھی اس اقدام میں برابر کا شریک تصور کیا جائے گا اور وہ ایران کی مسلح افواج سے کسی قسم کے تحمل یا مروت کی توقع نہ رکھیں۔







