کرک میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، سپاہ صحابہ کے 8 دہشت گرد ہلاک

24 دسمبر, 2025 14:00

شیعیت نیوز : کرک کے علاقے بامی بانڈہ گرُگرُی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس موبائل میں آگ بھڑک اٹھی، شہدا میں ہیڈ کانسٹیبل شاہد زمان، کانسٹیبل عارف، سمیع اللہ، صفدر اور محمد ابرار شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس کرک اور سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے افسروں اور جوانوں نے موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کا تعاقب کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں ایک کی شناخت عارف عرف ڈان کے نام سے ہوئی جو علاقے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث و مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں سی سی ڈی مقابلے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد ہلاک

کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی یہ کارروائی علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش تھی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے عوام کی حفاظت یقینی بنائی۔

4:52 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top