لاہور میں سی سی ڈی مقابلے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد ہلاک

23 دسمبر, 2025 13:08

شیعیت نیوز : لاہور میں اقبال ٹاؤن میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 منشیات فروش دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو منشیات برآمدگی کے لیے لے جا رہے تھے کہ ان کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں چاروں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی کاروائی کالعدم سپاہ صحابہ کا خطرناک دہشتگرد گرفتار، نفرت انگیز مواد اور نقد رقم برآمد

سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

6:21 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top