جنگ بندی کے باوجود غزہ میں انسانی بحران جاری ہے، بین الاقوامی تنظیم

24 دسمبر, 2025 13:26

شیعیت نیوز : سیو دی چلڈرن تنظیم نے غزہ کی پٹی پر انسانی بحران کے تسلسل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اس خطے (فلسطین) میں تباہ کن انسانی حالات بدستور جاری ہیں۔

اس تنظیم نے انسانی امداد کے داخلے کے لیے غزہ سرحدوں کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سرحدوں تک پائیدار رسائی کے بغیر رہائشیوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔

سیو دی چلڈرن کے اس بیان کے مطابق، شدید سردی کے حالات میں، خاص طور پر بچوں کے لیے تیار شدہ مکانات، عارضی پناہ گاہوں اور موسم سرما کے لباس کی فوری ضرورت ہے۔ بچوں کو سردی اور اس کے انسانی نتائج کا خطرہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اصل میزائل طاقت ابھی تک استعمال نہیں ہوئی وقت آنے پر استعمال کریں گے، ترجمان ایرانی مسلح افواج

تنظیم نے خبردار کیا کہ جنگ بندی کا مطلب انسانی بحران کا جاری رہنا نہیں ہے، لہٰذا امداد بھیجنے میں تاخیر سے ہزاروں شہریوں بالخصوص بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

8:08 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top