عالمی یوم خواتین پر لاہور میں سیمینار ’انا عطیناک الکوثر‘، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت پر روشنی

21 دسمبر, 2025 12:40

شیعیت نیوز : امامیہ آرگنائزیشن لاہور ریجن (شعبہ خواتین) اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران لاہور کے زیراہتمام عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان ’انا عطیناک الکوثر‘ رکھا گیا۔ جس میں تمام مکاتب فکر کی سکالرز نے عظمتِ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا بیان کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایران کے سابق نائب وزیر خارجہ آقائے ڈاکٹر مہدی مصطفائی تھے۔ ڈی جی خانہ فرہنگ ڈاکٹر اصغر مسعودی نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ تقریب میں امامیہ آرگنائزیشن کے تمام یونٹس سے خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ اینٹی کرپشن بعض معاملات میں تعصب کی بنیاد پر کارروائی کر رہا ہے، آغا راحت حسین

سیمینار میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت، کردار اور مقام پر روشنی ڈالی گئی اور مختلف مکاتب فکر کی سکالرز نے ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

3:58 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top