لاہور میں پولیس مقابلے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 منشیات فروش دہشت گرد ہلاک

21 دسمبر, 2025 12:25

شیعیت نیوز : لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مقابلوں میں کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے 2 منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔

سی سی ڈی پولیس نے کہا ہے کہ چوہنگ اور ڈیفنس میں ریکوری کے لیے گئے 2 دہشت گرد منشیات فروش پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہنگ کے علاقے میں ملزم ذوالفقار علی کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ شیر شاہ چوکی کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔ اس دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کی مکمل حمایت جاری رہے گی، اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمٰن

دوسری جانب ڈیفنس کے علاقے میں بھی کالعدم سپاہ صحابہ کا ملزم ایاز نامی دہشت گرد مارا گیا۔ ملزم ایاز پر الزام ہے کہ وہ اسکولوں اور کالجوں کے اطراف میں آئس بیچا کرتا تھا۔

سی سی ڈی پولیس نے دونوں دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتالوں میں بھجوا دی ہیں۔

9:42 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top