صدر آصف علی زرداری کا ایرانی قیادت کو خصوصی پیغام یکجہتی، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
شیعیت نیوز: پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے ایران کے ساتھ یکجہتی اور خیرسگالی کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی اعلیٰ قیادت کو خصوصی پیغام ارسال کیا ہے۔
یہ پیغام اس وقت بھیجا گیا جب صدر زرداری کا طیارہ عراق کے سرکاری دورے کے لیے اسلام آباد سے بغداد جاتے ہوئے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
صدر زرداری نے یہ پیغام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور صدر اسلامی جمہوری ایران مسعود پزشکیان کے نام ارسال کیا۔
پیغام میں صدر پاکستان نے ایران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری بغداد پہنچ گئے، عراقی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال
صدر زرداری نے خطے میں تعاون کے فروغ کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات علاقائی استحکام اور باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہیں۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔







