لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشت گرد جہنم واصل

19 دسمبر, 2025 16:37

شیعیت نیوز: لوئر دیر کی تحصیل ادین زئی کے علاقے جنگل بدوان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (IBO) کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کا مطلوب دہشت گرد جہنم واصل ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت فرمان ولد طوطی گجر کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ فرد علاقے میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کو لاجسٹک سپورٹ اور انٹیلی جنس فراہم کرنے میں سرگرم عمل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: باتا پور میں پولیس مقابلہ، کالعدم سپاہ صحابہ کے دو دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں یہ مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر چھپے دیگر دہشت گردوں کا پیچھا کیا جا سکے۔

11:09 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top