حزب اللہ غیرمسلح نہیں ہوگی، فیصلہ قومی دفاعی حکمتِ عملی کے تحت ہوگا، حزب اللہ
شیعیت نیوز : لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غیرمسلح نہیں ہوں گے اور اس مسئلے پر جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے دائرۂ کار میں ہی بات ہو سکتی ہے۔
حزب اللہ کے ممبر پارلیمنٹ ایہاب حمادہ نے کہا کہ لبنان میں حزب اللہ کی پوزیشن بالکل واضح ہے اور اس کا اعلان اس کے سیکریٹری جنرل کی تقاریر میں پہلے ہی کر دیا گیا ہے۔
ایہاب حمادہ نے کہا کہ حزب اللہ نے کسی کے ساتھ بھی، خاص طور پر عرب ممالک کے ساتھ، اشتراکِ عمل اور مذاکرات کا راستہ بند نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ادلب میں داعش کی واپسی کے اشارے، تحریری دھمکیوں سے عوام میں خوف و ہراس
لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے کے اس نمائندے نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی اقدام کی سنجیدہ تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کو قبول کرتے ہیں، بشرطیکہ وہ خودمختاری کے اصول اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقوق کے مطابق ہوں۔
ایہاب حمادہ کا کہنا تھا کہ اگر دشمن (غاصب اسرائیل) یہ سمجھتا کہ لبنان پر حملہ کرنا اور بیروت تک پہنچنا آسان ہے تو وہ ایک لمحے کی بھی تاخیر نہ کرتا۔
حزب اللہ کے نمائندے نے مزاحمت کے غیرمسلح ہونے کے بارے میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کو غیرمسلح کرنا ممکن نہیں ہے اور یہ مسئلہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے دائرۂ کار میں رہ کر ہی زیرِ غور آئے گا۔







