لاہور ہائیکورٹ بار کی راولپنڈی میں علامہ راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی خواتین پر پولیس تشدد کی شدید مذمت

17 دسمبر, 2025 15:48

شیعیت نیوز : لاہور ہائیکورٹ بار نے راولپنڈی میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور عمران خان کی ہمشیرگان پر پولیس تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار ملک آصف نسوانہ سمیت دیگر عہدیداروں نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی کے علمبردار اور فرقہ واریت کے خلاف جہاد کی علامت علامہ راجہ ناصر عباس اور عمران خان کی ہمشیرگان و کارکنان پاکستان تحریک انصاف کے خلاف راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال اور کیمیکل زدہ واٹر کینن کے ذریعے شدید سردی میں پرامن مظاہرین پر تشدد قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری اپنے عہدے سے مستعفیٰ

انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

5:37 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top