اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ کا نیتن یاہو پر شدید حملہ، عدالت میں ملاقات کو ‘رسوائی’ قرار

16 دسمبر, 2025 15:52

شیعیت نیوز : اسرائیلی اپوزیشن کے سربراہ یائر لیپڈ نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو اب پوری دنیا کے سامنے ایک ایسی رسوائی بن چکے ہیں جس سے اسرائیل کا چہرہ مسخ ہو رہا ہے۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب اسرائیلی پارلیمنٹ کے سپیکر امیر اوحانا، پیراگوئے کے پارلیمانی سپیکر راؤل لاٹوری کو نیتن یاہو سے ملوانے کے لیے اس عدالت میں لے گئے جہاں وزیراعظم کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ہو رہی تھی۔

عدالت نے پہلے ہی نیتن یاہو کی اس استدعا کو مسترد کر دیا تھا کہ انہیں غیر ملکی مہمانوں سے ملاقات کی وجہ سے حاضری سے معافی دی جائے، تاہم عدالت نے صرف سماعت کے دورانیے میں کچھ کمی کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کا غزہ میں غیر ملکی افواج پر واضح موقف: سیکیورٹی فلسطینیوں کی ذمہ، سرحدی نگرانی تک محدود

عدالت کی راہداریوں میں نیتن یاہو اور پیراگوئے کے عہدیدار کے ہاتھ ملانے کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیراگوئے کے سپیکر کو نیر عوز (ایرانی حملے سے متاثرہ علاقہ) لے جانے کے بجائے عدالت کے کمرے میں لایا گیا؛ یہ انتہائی شرمناک ہے۔ نیتن یاہو آج دنیا کے سامنے اسرائیل کے لیے ایک بدنما داغ بن چکے ہیں۔

یاد رہے کہ نیتن یاہو کو بدعنوانی کے تین بڑے مقدمات کا سامنا ہے، جن میں جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اگرچہ انہوں نے صدر اسحاق ہرتزوگ سے معافی کی درخواست بھی کر رکھی ہے، لیکن ان مقدمات کا مستقبل ابھی تک غیر یقینی ہے۔

3:10 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top