پانی کے ایک بوتل پر فلسطینی بزرگ کو اسرائیلی فوجیوں نے 20 گولیاں چھلنی کردیا

16 دسمبر, 2025 07:09

شیعیت نیوز: صیہونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے نابلس کے جنوب میں ایک چیک پوسٹ کے قریب احمد شحادہ نامی 57 سالہ فلسطینی بزرگ کو نشانہ بنایا، جبکہ ان کے ہاتھ میں صرف پلاسٹک کی پانی کی ایک بوتل تھی۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بعد میں اعتراف کیا کہ یہ فلسطینی بزرگ کوئی بھی مشکوک چیز نہیں لے جا رہے تھے اور ان کے پاس صرف ایک پلاسٹک کی بوتل تھی۔ فوجیوں نے احمد شحادہ پر 18 گولیاں چلائیں، جن میں سے آٹھ گولیاں اس فلسطینی بزرگ کے زمین پر گرنے کے بعد ان کی طرف فائر کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں امریکی فوج کی تعیناتی میں اضافہ، عین الاسد ایئربیس پر مزید فوجی پہنچ گئے

اس کے باوجود صیہونی حکومت کی فوج نے اس معاملے میں کوئی آزادانہ فوجداری تحقیقات نہیں کیں۔ فلسطینی شہید کے خاندان نے بھی اعلان کیا کہ ان کی لاش میں 20 گولیوں کے نشان پائے گئے تھے۔

صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کرنے سے قبل احمد شحادہ کو کوئی وارننگ نہیں دی اور اچانک ہی فائرنگ شروع کر دی۔

1:32 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top