بلوچستان شیعہ کانفرنس کا حکومت سے مطالبہ: ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ کی امام بارگاہوں کی سکیورٹی کلوز کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے
شیعیت نیوز: بلوچستان شیعہ کانفرنس نے کوئٹہ کے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کی امام بارگاہوں سے سکیورٹی کلوز کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کانفرنس کا کہنا ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال میں حکومت کا یہ اقدام افسوسناک ہے۔
اپنے بیان میں شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ نے کہا کہ کوئٹہ کی امام بارگاہوں کی سکیورٹی کلوز کرنا نامناسب اقدام ہے۔ ملک بھر، بالخصوص صوبہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے امام بارگاہوں کی سکیورٹی ختم کرنا افسوناک امر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناحق کے لیے اٹھنے والی شمشیر بھی فتنہ، شہدائے کربلا کا غم بدعت؟ صحابی کی وفات پر جلوس و علم جائز
انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں خدا ناخواستہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری بلوچستان حکومت، انتظامیہ اور تمام سکیورٹی اداروں پر عائد ہوگی۔







