اسلام آباد میں جامعۃ المصطفیٰ کے کتاب میلے میں مرکز افکار اسلامی کا شاندار اسٹال، نہج البلاغہ کی نئی اشاعت پیش

15 دسمبر, 2025 04:36

شیعیت نیوز : پاکستان کے شہر اسلام آباد میں جامعۃ المصطفیٰ نمائندگی پاکستان کے شعبۂ تحقیق کے زیرِ اہتمام ملکی نوعیت کے پہلے تین روزہ کتاب میلہ میں مرکز افکار اسلامی پاکستان کے منتظمین کی جانب سے مرکز افکار کی مطبوعات پر مشتمل کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا۔ جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مرکز افکار کی مطبوعات کو قریب سے دیکھا اور نہج البلاغہ سمیت مختلف کتب کی بہترین اشاعت پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

مرکز افکار اسلامی کی جانب سے شائع کتب کے اسٹال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان، علامہ سید ساجد علی نقوی، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، حجت الاسلام والمسلمین سید صادق نقوی سمیت مختلف علماء کرام اور طلبہ و طالبات تشریف لائے اور کتب کے مشاہدہ کے دوران اپنے بہترین خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی کا کوہاٹ دورہ، تنظیمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

مرکز افکار اسلامی کی جانب سے قائد ملت جعفریہ کی خدمت میں مرکز افکار کی جدید کتاب نہج البلاغہ اور اردو شعرا پیش کی گئی۔ اسی طرح آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خدمت میں مرکز افکار کی نفیس چاپ نہج البلاغہ پیش کی گئی۔

1:30 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top