ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کی کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردسرغنہ اورنگزیب فاروقی سے ملاقات

11 دسمبر, 2025 13:41

شیعیت نیوز: قانون نافذ کرنے والے ادارے ہی قانون شکنوں کے ہم نوالہ و ہم پیالہ بن گئے، ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کی ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی  کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی سے ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عبد الخالق پیرزادہ نے بدنام زمانہ دہشت گرد اورنگزیب فاروقی سے اس کے گھر جاکر ملاقات کی ہے، اس موقع پر کالعدم جماعت کے دہشت گردرہنما رب نواز حنفی، تاج محمد حنفی و دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں ڈاکو راج بے قابو، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کا وزیراعلیٰ و آئی جی سے فوری ایکشن کا مطالبہ

افسوس ناک بات یہ ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ جس کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ پاکستانی شیعہ سنی عوام اور افواج پاکستان کے جوانوں کے خون سے رنگین ہیں اسے اس طرح اہمیت دینا اور اس کے دہشت گرد رہنماؤں سے ریاستی ملازمین کی ملاقاتیں شہداء کے پاکیزہ لہو سے غداری کے مترادف ہے۔

10:06 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔