سندھ میں ڈاکو راج بے قابو، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی کا وزیراعلیٰ و آئی جی سے فوری ایکشن کا مطالبہ

11 دسمبر, 2025 10:35

شیعیت نیوز: مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سندھ میں امن و امان کی تیزی سے بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز دن دیہاڑے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے جس سے سندھ کی عوام شدید خوف و ہراس اور مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کوئی ٹھوس اور بظاہر اقدامات نظر نہیں آ رہے جن سے ڈاکو راج کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ ضلع شکارپور کے علاقے مچھر قبرستان (شکارپور سٹی) میں تاجروں کی لوٹ مار کے واقعات کے خلاف پولیس نے بہادری سے آپریشن کیا مگر ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے ڈی ایس پی سٹی محترمہ پارس بکھرانی، ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو سمیت کئی پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: تحقیق عوام کے درد کا علاج ہو، تبلیغ گلی گلی پہنچے، حجۃ الاسلام محسن قرائتی کی طلاب کو نصیحت

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پولیس کی اس بہادری اور شہریوں کے تحفظ کی خاطر قربانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں لیکن اب محض جزوی آپریشنز کافی نہیں۔ سندھ میں امن و امان کی صورتحال ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے۔

انہوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن سے فوری مطالبہ کیا کہ جدید طریقوں اور پائیدار حکمتِ عملی کے ساتھ بھرپور آپریشنز کیے جائیں تاکہ ایک طرف ڈاکو راج کا مکمل خاتمہ ہو اور دوسری طرف پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں اور عوام کے جان و مال کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

8:33 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔