اسرائیل پہلے مرحلے پر عمل نہیں کر رہا، دوسرے مرحلے کی بات چیت بے معنی ہے، حماس

09 دسمبر, 2025 15:46

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما حسام بدران نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت اس وقت تک بے معنی ہے جب تک اسرائیلی فوج پہلے مرحلے کے تمام نکات پر عمل نہ کرے۔

انہوں نے اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد یلو لائن کے ذریعے نئی سرحدوں کا تعین اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے معاہدے کی کسی شق کی پابند نہیں۔

حسام بدران نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے پہلے مرحلے کے کسی ایک وعدے پر بھی عمل نہیں کیا۔ رفح بارڈر دونوں طرف سے بند ہے، امدادی خیمے اور عارضی رہائش کے کنٹینر غزہ میں داخل نہیں ہونے دیے جا رہے، انسانی امداد سختی سے کم کر دی گئی ہے اور عام شہریوں کا قتل عام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے مظالم کا صہیونی فوجیوں پر نفسیاتی حملہ: ایک اور اسرائیلی فوجی نے خود کشی کرلی

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی گھروں کی مسماری اور زرد لکیر کے علاقے میں فوجی کارروائیاں وہی اقدامات ہیں جنہیں معاہدے کے مطابق پہلے دن سے روکنا تھا، لیکن اب تک جاری ہیں۔

حماس رہنما نے زور دیا کہ جب تک اسرائیلی فوج جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم نہیں کرتی، جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر گفتگو ممکن نہیں۔ صرف اس وقت بات چیت کا مطلب نکلتا ہے جب ثالثوں کے دباؤ سے اسرائیل کو پہلے مرحلے پر مکمل عمل کرنے پر مجبور کیا جائے۔

10:24 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top