غزہ کے مظالم کا صہیونی فوجیوں پر نفسیاتی حملہ: ایک اور اسرائیلی فوجی نے خود کشی کرلی
شیعیت نیوز: غزہ میں جاری جارحیت میں حصہ لینے والا اسرائیلی فوجی رافیل بارزانی شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر خودکشی کر بیٹھا
عبری میڈیا رپورٹس کے مطابق رافیل بارزانی (Nahorai Rafael Barzani)، جو غزہ کی جنگ میں شامل تھا، پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) میں مبتلا ہو کر گزشتہ ہفتے اپنے گھر میں خودکشی کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ لبنان کا وفد پوپ لئو کے ایلچی سے ملاقات کرے گا
یہ اس ہفتے دوسری خودکشی ہے۔ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 48 اسرائیلی فوجیوں نے جنگی صدمات کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر کیے گئے مظالم اور جنگی جرائم فوجیوں کو شدید نفسیاتی صدمات دے رہے ہیں، جو خودکشیوں کی لہر کا سبب بن رہے ہیں۔







