سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کامیابی: را سے فنڈنگ والے کالعدم لشکر جھنگوی کے 12 دہشت گرد گرفتار

08 دسمبر, 2025 15:50

شیعیت نیوز: پنجاب سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: کالعدم لشکر جھنگوی کے 12 دہشت گرد گرفتار، را سے فنڈنگ اور ہتھیار برآمد

پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں مشترکہ آپریشنز کر کے کالعدم لشکر جھنگوی کے ۱۲ خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کی 8 سالہ بچی کے ساتھ وحشیانہ جنسی زیادتی، بچی کی حالت نازک

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور آئی ای ڈیز برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے انکشاف کیا کہ یہ دہشت گرد ہندوستانی خفیہ ایجنسی را سے براہ راست فنڈنگ اور ہدایات لے رہے تھے اور پنجاب میں بڑے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

1:04 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top