کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کی 8 سالہ بچی کے ساتھ وحشیانہ جنسی زیادتی، بچی کی حالت نازک

07 دسمبر, 2025 13:02

شیعیت نیوز : پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے نواحی گاؤں ٹھٹی بالا راجوہ میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکرِ جھنگوی سے تعلق رکھنے والا بدنامِ زمانہ دہشت گرد ارسلان نے ایک 8 سالہ معصوم بچی کو وحشیانہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعہ تھانہ محمد والا کی حدود میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کے دو دہشتگردوں نے 7 سالہ معصوم بچے کو وحشیانہ زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا

متاثرہ بچی کی تشویشناک حالت دیکھتے ہوئے اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت بگڑنے پر ڈاکٹروں نے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ ریفر کر دیا۔

بچی تاحال ہسپتال میں زیرِ علاج ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

3:46 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top