پاکستان ایک بار پھر 1971 جیسے سنگین بحران کی طرف بڑھ رہا ہے: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعیت نیوز : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پشاور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اس وقت پاکستان کی تاریخ کے نہایت حساس اور نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ ایک بار قوم نے 1970 کے الیکشن کے بعد بھی ایسی ہی سنگین صورتحال دیکھی تھی جب ایک سال تک پارلیمنٹ کا اجلاس نہ بلایا گیا اور نتیجتاً 1971 میں پاکستان کا سانحہ پیش آیا۔ آج، نصف صدی بعد، وہی غلطیاں ایک بار پھر ہمیں ایک اور بڑے بحران کی طرف دھکیل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کی 8 سالہ بچی کے ساتھ وحشیانہ جنسی زیادتی، بچی کی حالت نازک
8 فروری 2024 کے انتخابات میں عوام کے حقِ رائے دہی کو پامال کیا گیا۔ عوامی مینڈیٹ کو مسخ کر کے غاصبوں، چوروں اور رہزنوں کو قوم پر مسلط کیا گیا۔ اس ملک کے محبوب رہنما، عوام کے دلوں میں بسنے والے عمران خان کو بے گناہی کے باوجود جیل میں ڈال دیا گیا۔ یہ سمجھا گیا کہ انہیں قید کر کے عوام سے دور کر دیا جائے گا، مگر آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ قوم کا محبت و وفاداری کا رشتہ نہ ٹوٹا نہ کمزور پڑا۔
ہم عمران خان کو نہیں بھولے، ہم عمران خان کو کیوں بھولیں؟ انہوں نے قوم کو آزادی، غیرت، حوصلے، شجاعت اور شعور عطا کیا۔







