اہل علم معرفتِ حق کے ذریعے فکر، تدبر اور خودسازی کی طرف متوجہ ہوتا ہے، حجت الاسلام غلام حسین مخلصی

07 دسمبر, 2025 12:44

شیعیت نیوز: ہفتۂ کتاب و کتاب خوانی کی مناسبت سے جامعہ المصطفیٰ کراچی شعبہ طالبات میں "طالبات کی علمی، معنوی اور سماجی پیشرفت میں مطالعہ اور اس کا کردار” کے عنوان سے ایک عظیم علمی نشست منعقد ہوئی۔

نشست سے حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین مخلصی نے خطاب کیا اور مطالعہ کو حقیقی خوفِ الٰہی، خودسازی اور حسد کے علاج کا ذریعہ قرار دیا۔

استاد مخلصی نے کہا کہ علم اور مطالعہ معرفتِ حق کا سرچشمہ ہیں، عالم کی ذمہ داری جاہل سے زیادہ سنگین ہے اور بعثتِ انبیاءؑ کے بنیادی مقاصد تعلیم، تزکیہ اور حکمت ہیں جو مطالعہ کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے حسد کو انسان کی اپنی شخصیت کا سب سے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مطالعہ سماجی بصیرت، صحیح مشاورت اور حکیمانہ طرزِ عمل کو مضبوط بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع ملیر میں ایم ڈبلیو ایم کی نئی آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل، علامہ احمد اقبال رضوی کی خصوصی شرکت

حجت الاسلام غلام حسین مخلصی نے کامیاب علمی پیشرفت کے لیے نحو، صرف، منطق کی مشق، خلاصہ نویسی، علمی مباحثہ، تفسیر، تاریخ اور فقہی مباحث کا پیش مطالعہ ضروری قرار دیا۔

اس موقع پر استاد شہید مطہریؒ اور علامہ طباطبائیؒ کے علمی آثار کی نمائش اور متعدد کتاب خوانی مسابقات کا اہتمام کیا گیا۔

ہفتۂ کتاب کی مناسبت سے ارادہ دارالثقلین کے تعاون سے کتابوں کی فروخت پر ۴۰ فیصد خصوصی رعایت کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

12:36 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top