ضلع ملیر میں ایم ڈبلیو ایم کی نئی آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل، علامہ احمد اقبال رضوی کی خصوصی شرکت
شیعیت نیوز: ڈسٹرکٹ کونسل مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کا اہم اجلاس ضلعی صدر سید احسن عباس رضوی کی زیرِ صدارت منعقد، مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت کی
ضلعی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیو ایم جعفر طیار سوسائٹی میں منعقدہ اجلاس میں مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسد عباس نقوی اور صوبائی آرگنائزر علامہ حیات عباس نجفی نے بھی خطاب کیا۔
مقررین نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی عوامی حقوق، آئین و پارلیمان کی بالادستی اور مظلوم کی حمایت پر مبنی قومی جدوجہد کو سراہا اور تمام کارکنان کو نئے مرحلے کی عوامی جدوجہد کے لیے آمادہ و منظم رہنے کی تاکید کی۔
اجلاس میں صوبائی رہنما ظہیر حیدر زیدی، ڈویژنل رہنما علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ مبشر حسن، کلیم رضا زیدی، اراکین ضلعی کابینہ اور یونٹس صدور و جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مجلس علمائے بلتستان کا شیخ اکبر رجائی اور کاظم میثم کے اعزاز میں عشائیہ، پانچ سالہ اصولی جدوجہد کو خراجِ تحسین
اس موقع پر صدر ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی نے ملیر، ابراہیم حیدری اور گڈاپ ٹاؤن کے لیے آرگنائزنگ کمیٹیوں کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا جن سے علامہ حیات عباس نجفی نے حلف لیا۔
ملیر ٹاؤن کمیٹی میں سید عمران علی کاظمی، خیبر خان نیازی، نذر حسین، وسیم عباس؛ گڈاپ ٹاؤن میں علمدار علی جعفری، سید دلاور عباس بخاری؛ ابراہیم حیدری ٹاؤن میں سجاد حیدر اور سید وسیم شاہ شامل ہیں۔
اجلاس میں طے پایا کہ پہلے مرحلے میں تمام ٹاؤنز کی آرگنائزنگ کمیٹیوں میں پانچ پانچ اراکین ہوں گے، ۲۰ روز میں پانچ پانچ یونٹس کی تنظیم نو ہوگی، پھر ٹاؤن صدور اور آخر میں نیا ضلعی صدر منتخب کیا جائے گا۔
اختتام پر ۴ جنوری کو مسجد و امام بارگاہ محمدی ڈیرہ میں شہدائے ملیر دھرنا کی پہلی اور شہدائے مدافعین حرم کی پانچویں برسی کے مرکزی اجتماع کا اعلان کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔







