مجلس علمائے بلتستان کا شیخ اکبر رجائی اور کاظم میثم کے اعزاز میں عشائیہ، پانچ سالہ اصولی جدوجہد کو خراجِ تحسین
شیعیت نیوز: مجلسِ علمائے مکتبِ اہلبیت علیہم السلام بلتستان کی جانب سے سابق رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی اور سابق اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کے اعزاز میں پانچ سالہ پارلیمانی مدت کی تکمیل پر پُروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کی صدارت مجلس علمائے مکتبِ اہلبیت علیہم السلام بلتستان کے صدر و رکن جی بی کونسل حجت الاسلام شیخ احمد علی نوری نے کی، جبکہ تنظیمی مسئولین اور معزز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے دونوں عوامی نمائندگان کے قومی، ملی اور عوامی مسائل پر جرأت مندانہ پارلیمانی کردار اور اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل دور میں ان کی استقامت اور ثابت قدمی قابلِ تحسین ہے۔
مقررین نے کہا کہ سخت ترین حالات میں بھی ایم ڈبلیو ایم کے اراکین اسمبلی نے اصولی سیاست کا علم بلند رکھا اور ایوان کے اندر مزاحمتی اور مؤثر اپوزیشن کی نئی تاریخ رقم کی۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشت گرد کی تینوں سگی بہنوں سے مہینوں تک جنسی زیادتی، ملزم گرفتار
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسے باصلاحیت، دیانت دار اور عوام کا درد رکھنے والے نمائندے دیگر حلقوں سے بھی منتخب ہوں تو وسائل کے تحفظ، خطے کی حقیقی ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔
آخر میں سابق ممبران اسمبلی نے حوصلہ افزائی پر مجلس علمائے مکتبِ اہلبیت علیہم السلام بلتستان کے مسئولین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔







