سی ٹی ڈی کا بڑا ایکشن: کالعدم لشکرِ جھنگوی کے 24 دہشت گرد لاہور سمیت متعدد شہروں سے گرفتار
شیعیت نیوز: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے کالعدم لشکرِ جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 24 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گزشتہ سات دنوں میں لاہور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، اٹک اور جہلم سمیت متعدد شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔ یہ دہشت گرد نیٹ ورک حساس شہروں میں اہم تنصیبات اور مقامات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشت گرد کی تینوں سگی بہنوں سے مہینوں تک جنسی زیادتی، ملزم گرفتار
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقدی برآمد کی گئی۔ تمام ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ رواں ہفتے صوبے بھر میں 5 ہزار سے زائد کومبنگ آپریشنز کیے گئے جن میں 500 سے زیادہ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔







